views

ٹویٹر کے ماہرین نے مانیٹرنگ کے دوران اس بات کا مشاہدہ کیا کہ مختلف کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کیے جانے والے اشتہاری ایموجیز کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا جمع کیا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ کمپنیاں اکثر اوقات اُن ہی صارفین کو یہ ایموجیز بھیجتی ہیں جو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر متحرک ہوتے ہیں، غیر مشہور کمپنیاں دراصل ہیکرز چلاتے ہیں۔
ایپلی کیشن میں امریکا مردہ باد کے نعرے
انٹرنیٹ سیکیورٹی کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آرون گولڈ مین کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی آپ کو انگوٹھا یا ہنسنے والا آئیکون بھیجے اور اُس کے ساتھ کوئی اشتہار ہو تو کلک نہ کریں بلکہ اسے نظر انداز کریں‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ جیسے ہی آپ اس تصویر یا آئیکون پر کلک کریں گے فوراً ہی آپ کا موبائل اور اُس میں موجود آئی ڈیز کا تمام ڈیٹا بمعہ پاس ورڈ ہیکرز کے پاس پہنچ جائے گا۔
آرون گولڈ مین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صارفین کو متاثر کرنے کے لیے کچھ ایموجیز بہت خوبصورت بنائے جاتے ہیں، بالخصوص لڑکیاں شوخ و چنچل آئیکون کو پسند کرتی ہیں۔
واٹس ایپ کا زبردست فیچر
ماہرین نے مشورہ دیا کہ صارفین متعلقہ کمپنی کی جانب سے فراہم ردہ ایموجیز اور آئیکون استعمال کریں تاکہ خود کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھ سکیں۔
Comments
0 comment