2,085
views
views
واشنگٹن : امریکی حکومت نے کویتی، ٹرکش، اتحاد اور قطر ایئر لائنز پر عائد لیپ ٹاپ کی پابندی ختم کردی ہے۔

واشنگٹن : امریکی حکومت نے کویتی، ٹرکش، اتحاد اور قطر ایئر لائنز پر عائد لیپ ٹاپ کی پابندی ختم کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے کویتی ایئرلائن پر عائد لیپ ٹاپ کی پابندی ختم کر دی۔ اس کے علاوہ اتحاد ایئر ویز ،ایمریٹس، ٹرکش ایئرویز، قطر ایئرویز اور سعودی ایئرلائن سے بھی پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق کویتی فضائی کمپنی کے مطابق امریکا جانے والی پروازوں میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ پر پابندی ختم ہونے کے بعد اب مسافر دوران پرواز اپنی الیکٹرونک ڈیوائس کو استعمال کرسکیں گے۔

دوسری جانب سعودی اور دیگر فضائی کمپنیوں نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مسافروں پر عائد لیپ ٹاپ کی پابندی ختم کی جا چکی ہے
Comments
0 comment