مرغیاں پالنے کے بیان پر تنقید ، وزیراعظم نے ناقدین کو کیا کہا؟
مرغیاں پالنے کے بیان پر تنقید ، وزیراعظم نے  ناقدین کو کیا کہا؟
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں بل گیٹس کی مثال دی

مرغیاں پالنے کے بیان پر تنقید ، وزیراعظم عمران خان نے ناقدین کو کرارا ..

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں بل گیٹس کی مثال دی

مرغیاں پالنے کے بیان پر تنقید ، وزیراعظم عمران خان نے ناقدین کو کرارا ..

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے پہلے 100 روز مکمل ہونے پر حکومت کی سو روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ، اس تقرئب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دیہاتوں میں غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت مرغیوں کی افزائش کی مدد سے پاکستان میں غربت پر قابو پایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیہاتی خواتین کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چوزے دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کے لیے زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس منصوبے کا تجربہ کیا جا چکا ہے اور اس کے تحت جب ہم انجیکشن لگا کر خواتین کی مدد کریں گے تو ان کو زیادہ پروٹین بھی ملے گا جبکہ فروخت کرنے کے لیے مرغیاں اور انڈے بھی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے انہیں ''شیخ چلی'' کہہ کر بھی پُکارا گیا۔

اس تنقید کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی مثال دے دی ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم مرغیوں کی افزائش کی مدد سے ملک سے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مذاق اُڑایا جاتا ہے لیکن دیسی مرغیوں کی افزائش اور غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ''ولایتی'' کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پسماندہ ممالک سے غربت کے خاتمے کے لیے 1 لاکھ چوزوں کا عطیہ کیا تھا۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کسی ملک سے غربت کے خاتمہؤے کے لیے پولٹری کا بزنس سب سے آسان اور جلد نتائج دینے والا بزنس ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations