مریم نواز نے نواز شریف کو انصاف دلانےکیلئے اہم اعلان کر دیا
مریم نواز نے نواز شریف کو انصاف دلانےکیلئے  اہم اعلان کر دیا
نوازشریف کی کارکن بن کر انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی: مریم نواز

مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں، 

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ان دنوں خاموش ہیں اور وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے  ٹوئٹر پر بھی سرگرم نہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر مریم نواز نے انہیں رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کے لیے کردار ادا کروں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations