کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی قابض فوج کے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔


 پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ کی لندن روانگی سے قبل آل پارٹیزحریت کانفرنس کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، بھارت کی قابض فوج کے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی یوم یکجہتی کشمیر پر بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ برطانوی پارلیمنٹ میں کل انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پارک لین میں 5 فروری کو کشمیر سے متعلق نمائش میں شرکت کریں گے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations