
views

ایمازون اپنی مصنوعات کی فروخت بڑھانے کے لیے ان سوشل میڈیا شخصیات کے ساتھ کمیشن کے تحت کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن شخصیات کے انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر جیسی دیگر سوشل سائٹس پر لاکھوں فالوئرز ہوں گے۔
ایمازون نے اس منصوبے کی تجرباتی سروس شروع کردی ہے، جب کہ اس منصوبے کو آنے والے دنوں میں باضابطہ طور پر شروع کردیا جائے گا۔
ایمازون کے مطابق اس منصوبے کے تحت ان سوشل میڈیا سلیبرٹی کو کمیشن فراہم کیا جائے گا، جو ان کی مصنوعات کو اپنے سوشل پیجز پر فروخت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایمازون کا برطانیہ میں ڈرونز سے ترسیل کا منصوبہ
منصوبے کے تحت سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوؤرز رکھنے والی شخصیات کو ان کے نام کا علیحدہ یو آر آیل ایڈریس بنا کر دیا جائے گا اور شخصیات اپنی مرضے کے آئٹمز کو اپنے پیج پر فروخت کرکے ایمازون سے کمیشن حاصل کر سکیں گی۔
ایمازون نے اس منصوبے کے تحت دی جانے والی کمیشن کی مالیت نہیں بتائی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس منصوبے میں بہت ہی معروف شخصیات کو شامل کیا جائے گا، جنہیں بھاری کمیشن دیا جائے گا۔
اس منصوبے کا حصہ بننے والی شخصیات کو amazon.com/shop/username کے طرز پر اپنے اپنے نام سے الگ الگ پیج بنا کر دیا جائے گا، جس پر وہ شخصیات اپنی من پسند مصنوعات کو فروخت کے لیے پیش کریں گی۔
Facebook Conversations
Disqus Conversations