views

فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کو نئے ڈیزائن میں تبدیل کردیا ہے جس میں 9 کے بجائے 3 ٹیبز ہیں۔
فیس بک کمپنی نے گزشتہ برس اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ میسنجر ایپ کو 'ری ڈیزائن' کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو اُسے استعمال کرنے میں مزید آسانی ہو۔
اور اب گزشتہ روز سے فیس بک میسنجر ایپ کو تمام صارفین کے لیے تبدیل کردیا گیا ہے اور نئے ڈیزائن میں 9 کے بجائے 3 ٹیبز مہیا کیے گئے ہیں۔
ان ٹیبز میں صرف چیٹ، پیوپل اور ڈسکور شامل ہیں جب کہ فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
فیس بک میسنجر ایپ کی ریڈیزائن فوٹو—.
ری ڈیزائن میں سب سے اوپر سرچ کا آپشن دیا گیا ہے جس کے بعد اسٹوری فیچر دیا گیا ہے اور پھر چیٹ باکسز نمایاں ہیں۔
فیس بک میسنجر کے نائب صدر اسٹان چوڈنوسکی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں ہم نے بہت ساری صلاحیتیں حاصل کرلی ہیں لیکن سب اُتنا آسان نہیں ہے، جیسے کہ یہ میسنجر ایپ آغاز میں ہوا کرتی تھی۔
Comments
0 comment