3,606
views
views
چین میں ایک ماہر آرٹسٹ انڈوں کو توڑے بغیر اُن کے خول سے خوبصورت اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

چینی صوبےگیانگ ڈونگ(Guangdong) سے تعلق رکھنے والے سن کائفو(Sun Kaifu)نامی یہ فنکار گزشتہ کئی برسوں سے اس آرٹ ورک سے منسلک ہے اور اپنے فن سے محبت کے ثبوت میں ، ایک بار پھر آرٹ کے شاندار شاہکار تیار کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
یہ شخص سب سے پہلے انڈے کے خول میں چھید کر کے انہیں، سفیدی اور زردی سے خالی کرتا ہے اور پھر اس پر انتہائی نفاست سے باریک سوئی کی مدد سے ڈرلنگ کرکے کئی نوکیلے آلات سے انتہائی باریک بینی اور احتیاط سے دلکش ڈیزائن بنادیتا ہے۔
آرٹسٹ کے مطابق ایک فن پارے کو تیار کرنے میں اسے ایک ماہ کا وقت لگتا ہے، جو اب تک روسٹر ایئر کی مناسبت سے ایک سو سے زائد فن پارے تیارکر چکا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ انتہائی چھوٹے سوراخ کرنے پربھی خول نہ تو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی چٹختا ہے۔
Comments
0 comment