1,442
views
views
چین سے ایک ارب ڈالرز مل گئے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

پاکستان کو چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے، زر مبادلہ ذخائر 17 ارب سے تجاوز کر گئے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم فراہم کردی، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 17 ارب 8 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔
گزشتہ ماہ 27 جولائی کو ختم ہونیوالے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر ایک ارب 34 کروڑ ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس 10 ارب 34 کروڑ 97 لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 73 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Comments
0 comment