پی ٹی آئی کے اندر سے چوہدری سرور کے خلاف سازشیں شروع
پی ٹی آئی کے اندر سے چوہدری سرور کے خلاف سازشیں شروع
لاہور معروف صحافی چویدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور جو کہ برطانیہ کے دورے پر گئے اور وہاں سے سرمایہ کار لائے۔چوہدری سرور جیلوں سمیت کئی جگہوں پر صاف پانی کے پلانٹ لگوا رہے ہیں اور بہت ساری فنڈنگ بھی کروا رہے ہیں۔لیکن تحریک انصاف اور حکومت کے اتحادیوں میں کچھ ایسے لوگ ہیں جنھوں نے چوہدری سرور کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں اور وہ لوگ فون

پی ٹی آئی کے اندر سے چوہدری سرور کے خلاف سازشیں شروع


گورنر پنجاب چوہدری سرور کے خلاف ق لیگ اور علیم خان نے سازشیں شروع کر دیں

کروا رہے ہیں کہ چوہدری سرور کو نکالا جا رہا ہے یا پھر وہ خود چلے جائیں گے۔

لیکن یہ تمام باتیں افواہ پر مبنی ہیں۔اور یہ کام تحریک انصاف کے اندر ہو رہی ہیں کہ چوہدری سرور مستعفی ہو جائیں گے۔یہاں تک کہ یہ بھی اطلاعات آئیں ہیں کہ جہانگییر ترین سے کسی نے کہا کہ چوہدری سرور کو بدل دیا جائے گا تو جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ میں تو چاہتا ہوں ایسا ہو جائے پر ایسا ہو نہیں رہا۔

چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سرور کے خلاف سازشیں ق لیگ کے لوگ کر رہے ہیں جن میں پرویز الہیٰ بھی شامل ہیں اور علیم خان کر سازش میں شامل  ہیں تاہم گورنر پنجاب کو نہیں ہٹایا جا رہا ہے۔

جب کہ دوسری جانب معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ ہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تو شکایتیں بھی ختم نہیں ہوتی وہ ہر وقت اس بات پر ناراض رہتے ہیں کہ میرا وہ وہ کام نہیں کیا گیا۔گورنر پنجاب یہ بھی نہیں سوچتے کہ ان کے پاس کون بیٹھا ہوا ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے اختیارات استعمال کر کے کچھ افسران کا تبادلہ کیا تو اس پر چوہدری سرور ناراض ہو گئے کہ مجھے سے پوچھ کر نہیں کیا گیا۔

جب اس نوٹیفیکشن کی کاپی گورنر ہاؤس بھجوائی گئی تو وہ ناراض ہو گئے کہ مجھے تو بتایا ہی نہیں گیا کہ اس طرح سے افسران کا تبادلہ ہو رہا ہے حالانکہ یہ گورنر پنجاب کے اختیارات میں ہی نہیں آتا۔ اصل میں گورنر پنجاب چاہتے ہیں کہ انہیں صاف پانی کا پراجیکٹ دیا جائے۔حالانکہ بطور گورنر وہ اس پراجیکٹ کو نہیں لے سکتے ان کی آئینی مجبوریاں ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations