1,425
views
views
پولیس کے مطابق پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،گوجرانوالہ میں اشتہاری ملزمان کی تعداد 3 ہزار اور فیصل آباد میں 2 ہزار سے زائد ہے جب کہ کئی اشتہاری ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اشتہاریوں کا ڈیٹا شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہر ضلع سے 20 بڑے اشتہاریوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اشتہاری گرفتار نہ کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment