views

لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے طاہرہ حبیب جالب کو 75 ہزار روپے بجلی کا بل بھجوا دیا—۔
لاہور: معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب 75 ہزار روپے کا بجلی کا بل آنے پر سرپکڑ کر بیٹھ گئیں۔
حبیب جالب کی صاحبزادی لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر مصطفیٰ ٹاؤن میں ڈھائی مرلے کے سنگل سٹوری مکان میں اپنی دو بہنوں اور اُن کے بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔

وحدت روڈ پر مصطفیٰ ٹاؤن میں واقع طاہرہ حبیب جالب کا گھر—
حال ہی میں لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) نے انہیں 75 ہزار روپے بجلی کا بل بھجوا دیا، جسے کم کرانے کے لیے وہ دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہیں۔
واضح رہے کہ طاہرہ حبیب آن لائن ٹیکسی سروس 'کریم' کے ساتھ بحیثیت ڈرائیور منسلک ہیں۔

طاہرہ آن لائن تیکسی سروس کے ساتھ بحیثیت ڈرائیور منسلک ہیں—۔
جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ خاندان کی واحد کفیل ہیں اور گھر چلانے کے لیے ٹیکسی چلاتی ہیں، جو انہوں نے بینک سے قسطوں پر لے رکھی ہے۔
طاہرہ حبیب جالب کا کہنا ہے کہ حکمران اپنی تقریروں میں ان کے والد کے کلام کا حوالہ تو دیتے ہیں مگر ان کی آل اولاد کی پریشانیوں کا نوٹس نہیں لیتے۔
عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب 12 مارچ 1993 کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے تھے—۔و
واضح رہے کہ غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب 12 مارچ 1993 کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے تھے۔
حبیب جالب نے نامساعد حالات میں بھی عوام کے لیے آواز اٹھائی اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کیا، ان کے بے باک قلم نے ظلم، زیادتی، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہوگیا۔
Comments
0 comment