کنٹینر کیخلاف تقریریں کرنے والے خود کنٹینر پر چڑھ گئے، اسد عمر
کنٹینر کیخلاف تقریریں کرنے والے خود کنٹینر پر چڑھ گئے، اسد عمر
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کی صورت میں لاہور روانگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے پنجابی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ رانجھا رانجھا کیہندی میں آپے رانجھا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر کے خلاف تقریریں کرتے کرتےخود کنٹینرپرچڑھ گئے،اللہ کی شان ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے مطالبے سے روکنے والوں نے شاہی خاندان کے لیے اسلام آباد کو بند کردیا، دیکھیں پاکستان میں شاہی خاندان کے لیے ریاستی مشینری کیسے استعمال ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مشتاق احمد غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ لگتا ہے ن لیگ والے عدالتی فیصلے پر بدحواس ہوگئے ہیں، یہ لوگ سڑکوں پر ٹھوکریں مار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ کوئی حکومت اپوزیشن کے خلاف ریلی نکال رہی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations