نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
نتھیا گلی کے قریب توحید آباد کے علاقے میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔


 برف میں پھنسے سیاحوں نے میڈیا کے ذریعے مدد طلب کی تھی

واضح رہے کہ گذشتہ رات برف باری میں سیاحوں کی کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں، جنہوں نے میڈیا کے ذریعے مدد طلب کی تھی۔

برف باری میں سیاحوں کی کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علی الصبح سوا 3 بجے شدید حالات میں ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور برف میں پھنسے لوگوں کو مری اور کالا باغ میں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں پاک آرمی، پاک فضائیہ،کوئیک ریلیف فورس اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔

Maj Gen Asif Ghafoor✔@OfficialDGISPR


On media reports of stranded tourists at Toheed Abad near Nathia Gali a rescue team each of Army and PAF sent in support of civil administration. Rescue teams carrying medicines and food items. Road blocked due to heavy snowfall and broken down vehicles. Approach being cleared.

واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں بارش اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث نتھیاگلی سمیت گلیات کے اکثر علاقوں میں دو فٹ تک برف جمع ہوچکی ہے۔

جبکہ بالائی گلیات کی تمام چھوٹی بڑی رابطہ سڑکیں بھی برفباری کے باعث بند ہوچکی ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations