یو اے ای میں مرد حضرات بھی اسپانسر شپ پر ورک پرمٹ حاصل کر سکیں گے
یو اے ای میں مرد حضرات بھی اسپانسر شپ پر ورک پرمٹ حاصل کر سکیں گے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں خواتین کے بعد خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔


یو اے ای وزارت انسانی وسائل کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے تحت خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق  آجروں کو اس سلسلے میں ورک پرمٹ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

آجروں کو ایسے افراد کو روزگار پر رکھنے کی اجازت ہوگی جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

اس سے قبل ورک پرمٹ صرف ان خواتین کو دیے جاتے تھے جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر یواے ای میں مقیم تھیں۔

وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ اس قانون کو متعارف کرانے کا مقصد کمانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم خاندان مستحکم رہ سکیں۔   

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations