گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی، کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل
گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی، کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل
پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ۔


کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کر گئے جس کے باعث تین صوبوں کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔

چند روز قبل شدید دھند کے باعث گڈو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations