views
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نےسردار عثمان بزدار کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر بات کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ جنوبی پنجاب کےعوام کوان کے حقوق ملیں گے۔ پولیس نظام میں خیبرپختونخوا کی طرز پرتبدیلی لائیں گے۔ عثمان بزدار کاکہناتھاکہ پولیس کو عوام کا خادم بننا ہو گا، پولیس رویے میں تبدیلی ہر صورت لائیں گے۔ جرائم کے خاتمے کےلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
انھوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ عثمان بزدار نےکہاکہ تبدیلی لوگوں کےبہتر مستقبل کےلئے آئی ہے۔حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہوگی۔عوامی توقعات پوری کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔
عمائدین نےعثمان بزدارکوکہاکہ ان کا وزیراعلی پنجاب بننا حقیقی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے نقیب ہیں۔
Comments
0 comment