اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں
اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں
، اضافی فون پر ٹیکس ہوگا


60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی، ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے لائے گئے فون پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations