1,700
views
views
واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کارروائی شروع کردی گئی

پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پر پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف 7 پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ اس دوران تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو شہید ہوگئے ہیں تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Comments
0 comment