واٹس ایپ کا ملٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
واٹس ایپ کا ملٹی فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

نیویارک: پیغام رسانی کی مقبول موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت وہ ایک ہی نمبر دو ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔



تفصیلات کے مطابق معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ آئے روز صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے، ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین اب ایک ہی آئی ڈی کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے، جیسے موبائل کے علاوہ صارف ویب سائٹ پر بھی بغیر کسی کیو آر کوڈ کے واٹس ایپ استعمال کرسکے گا۔نئے فیچر کے تحت صارف واٹس ایپ موبائل کے بغیر بھی ویب سائٹ کی مدد سے استعمال کرسکے گا۔

What's your reaction?

Facebook Conversations

Disqus Conversations