واٹس ایپ نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
واٹس ایپ نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے مگر اب اس نے ویڈیو کالنگ میں بھی اسکائپ اور دیگر ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے مگر اب اس نے ویڈیو کالنگ میں بھی اسکائپ اور دیگر ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اپنا بہت زیادہ وقت ویڈیو کالز کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔

ایک ارب بیس کروڑ صارفین روزانہ 340 ملین سے زیادہ منٹ ویڈیو کالز کرتے ہوئے گزار رہے ہیں جبکہ ایک روز میں 55 ملین سے زائد ویڈیو کالز ہورہی ہیں۔

اس سنگ میل کے عبور پر واٹس ایپ نے آخرکار اینڈرائیڈ ایپ میں ویڈیو کالنگ کو زیادہ نمایاں مقام دے دیا ہے۔

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اب یہ فیچر وائس کالنگ مینیو کے ساتھ نظر آرہا ہے۔

یہ اعدادوشمار واٹس ایپ کی جانب ویڈیو کالنگ کے فیچر کو متعارف کرائے جانے کے لگ بھگ چھ  ماہ بعد جاری کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال جب کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرایا تھا تو واٹس ایپ نے کہا تھا کہ وہ اسے تمام صارفین تک پہنچانا چاہتی ہے یعنی ایسے ممالک میں بھی جہاں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ اچھی نہیں یا فلیگ شپ فونز کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔

 واٹس ایپ نے چپکے سے انٹرفیس تبدیل کردیا

اب چھ ماہ بعد لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی ہے کیونکہ سست انٹرنیٹ اور سستے اسمارٹ فونز پر بھی یہ فیچر آسانی سے استعمال ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ نے اسنیپ چیٹ کے جس فیچر کو چوری کیا یعنی اسٹوریز یا اسٹیٹس اس کے صارفین کی تعداد بھی اسنیپ چیٹ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations