1,431
views
views
واٹس ایپ انتظامیہ نیا فیچر متعارف کرانے پر غور کررہی جس کے تحت آن لائن پیسے ٹرانسفر کیے جاسکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت اسمارٹ فون کے زریعے رقم ایک بینک سے دوسرے بینک میں منتقل کی جاسکے گی۔
واٹس ایپ انتظامیہ نیا فیچر متعارف کرانے پر غور کررہی جس کے تحت آن لائن پیسے ٹرانسفر کیے جاسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نیا فیچر متعارف کرانے پر غور کررہی جس کے تحت اب ایک بینک سے دوسرے بینک میں آن لائن پیسے ٹرانسفر کیے جاسکیں گے، نئے فیچر پر کام کے لیے بھارت میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے سربراہ کی تعیناتی پر بھی غور ہورہا ہے جو اسمارٹ فون کے ذریعے رقم ایک بینک سے دوسرے بینک میں منتقل کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے حوالے سے خبریں اس وقت سامنے آئیں جب واٹس ایپ کے شریک بانی برین ایکٹن نے دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور واٹس ایپ سروس کو ڈیجیٹل کامرس میں مربوط طریقے سے استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا
Comments
0 comment