واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری
نئے فیچر کے بعد ایپلیکشن استعمال کرتے ہوئے صارفین کی آنکھوں پر زور نہیں پڑے گا

fake WhatsApp messages

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ’ڈارک موڈ‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے نے صارفین کو خوشخبری دی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جلد ’ڈارک موڈ‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد صارفین موبائل اسکرین کی ہلکی روشنی میں بھی چیٹ کرسکیں گے۔

‘ویب بیٹا انفو’ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ ’ڈارک موڈ‘ فیچر سمیت بہت سی خفیہ اپ ڈیٹس پر کام کررہا ہے جس کے لیے صارفین کو انتظار کرنا پڑے گا۔

ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ورژن پر ڈارک موڈ فیچر کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی آنکھوں پر زور کم پڑے گا اور اُسے اپنے پیغامات منفرد رنگ میں نظر آئیں گے۔


اس فیچر کو کب متعارف کرایا جائے گا اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations