views
،صفائی کی نگرانی کیلئےنوکریاں دیں گے،کلاس پنجم تک نصاب میں صفائی کا مضمون شامل کریں گے،پٹرول پمپس پرٹوائلٹس صاف رکھنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد( وزیراعظم عمران خان نے 13 اکتوبر سے صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، تحصیلوں کی سطح پرصفائی کے مقابلے کروائیں گے،صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے لوگوں کو نوکریاں دیں گے،کلاس پنجم تک نصاب میں صفائی کا مضمون شامل کریں گے،پٹرول پمپس کوٹوائلٹس صاف رکھنے کی ہدایت کردی،صفائی نہ ہونے کی صورت میں واٹس ا یپ نمبرپرشکایت کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے آج یہاں صاف اور سرسبز پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کے دو یا تین مہینے بعد تحصیل کی سطح پر صفائی کیلئے مقابلے کروائیں گے، جن تحصیلوں نے صفائی اچھی کی توان کوانعامات بھی دیں گے۔صفائی میں پیچھے رہ جانیوالی تحصیلوں میں افسران سے پوچھا جائے گا۔گرین اور کلین پاکستان مہم کے ایمبیسڈر بھی بنائے جائیں گے۔
Comments
0 comment