وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔


وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ کو پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پر کابینہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔

قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس کے علاوہ حج پالیس 2019 کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ کو غیر فعال سرکاری اداروں پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ چیئرمین پورسٹ قاسم اتھارٹی کی منظوری، پاکستان اور سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں معاہدے کی منظوری،کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی کی منظوری، پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیز کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تقرر کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری، سول ڈیفنس کے لیے 31.44 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری، مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations