views

آزادکشمیر میں اس وقت کورونا کے 647 متاثرین موجود ہیں جن میں سے صرف مظفرآباد میں کووڈ سے 296 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملکی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹر، جن کی کل آبادی 50 ہزار ہے، میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ جبکہ پورے ملک میں ایسے 1200 مقامات ہیں جہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دفاتر، صنعتوں، ٹرانسپورٹ، بازاروں اور دکانوں میں حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔
’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10557 مقامات پر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی ہوئی۔ 1252 سے زیادہ بازار، 12 صنعتیں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 1148 افراد کو متنبہ کیا گیا، ان پر جرمانے عائد کیے گئے یا ان کے کاروبار سیل کیے گئے۔‘
حکومت کے مطابق مخصوص ٹیموں کے ذریعے ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں 16، گلگت بلتستان میں 28، خیبرپختونخوا میں 222، پنجاب میں 801 اور اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 801 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment