528
views
views
پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ۔
اسلام آباد: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا اور پنجاب کے
کچھ حصوں میں اتوار کی رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،
ریکٹر اسکیل پر 5.3 شدت کا زلزلہ۔ مقامی میڈیا کے مطابق
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی،
پشاور، مردان، ایبٹ آباد، صوابی، مہمند، باجوڑ، بونیر اور
ان کے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور
قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی تاہم ملک کے کسی
حصے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے
کا مرکز افغانستان کے پہاڑی علاقے کوہ ہندوکش میں
10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Comments
0 comment