views

اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے ، سمری صدر پاکستان کو آج ارسال کردی جائے گی ۔
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19مئی 2020ء ) حکومت کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل بجٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ، جو 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ہم جون کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس طلب کر رہے ہیں جو شام چار بچے شروع ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے گا، اجلاس سے قبل اپوزیشن سے بھی بات کی جائے گی،بابر اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین اجلاس ہوگا جو 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے گزشتہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی ملک میں آئینی ترامیم کی گئیں‘ کسی کی خواہش پر احتساب کا عمل بند نہیں کیا جاسکتا تاہم اس حوالے سے جائز قانون سازی کے لئے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے‘ جب بھی کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے صورتحال بہتر ہوئی اور لوگوں کی صحت اور سلامتی کو خطرہ نہ رہا تو تمام زیر التواء قانون سازی زیر غور لائی جائے گی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ میرے چیمبر میں سرکاری عملہ تجاویز نوٹ کر رہا ہے۔ اسد عمر ان تمام تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی شکل دیں گے۔ ملک میں خواتین کی آبادی 51 فیصد ہے۔ تینوں فاضل خواتین ارکان نے اچھی تجاویز دی ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں کے 9 اجلاس ہو چکے ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کمیٹیوں کو بریفنگ دی گئی۔
Comments
0 comment