پاکستان میں ڈیجیٹل فرنچائر پوسٹ آفسز کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
پاکستان میں ڈیجیٹل فرنچائر پوسٹ آفسز کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
پاکستان پوسٹ کل سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کرے گا۔


ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز سے 2 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو ڈائریکٹ روزگار ملے گا

وفاقی وزیرمراد سعید نے 3 سال میں ایک لاکھ 25 ہزار ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مراد سعید کا کہنا ہے کہ 2 دن کے اندر 50 فرنچائز پوسٹ آفسز تیار کرلیے گئے ہیں، 3 سال سے کم عرصے میں ایک لاکھ 25 ہزار فرنچائز پوسٹ آفسز پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز میں 200 سے زیادہ فنانشل سروسز شامل ہیں جس سے 2 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو ڈائریکٹ روزگار ملے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز سے بلوں کی ادائیگی، اندرون اور بیرون ملک رقوم کی منتقلی اور تعلیمی اداروں کی فیس دی جاسکے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز بہت جلد مزید ویلیو ایڈڈ سروس دے گا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations