1,093
views
views
بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں پرپابندی عائد

پنجاب حکومت نے لاہورسمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں پرپابندی عائد کردی ہے، فیصلہ کورونا کیسزمیں اضافے پرکیاگیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اجلاس ہوا جس میں مویشی منڈیوں کے حوالے سے غور کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی گئی ،اجلاس میں شہری حدودسے دورکم آبادی والے علاقوں میں مویشی منڈیوں کی تجویزدی گئی ۔
Comments
0 comment