844
views
views
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،شہلا رضا نے خود کوگھر پر آئسولیٹ کرلیا، کورونا میں مبتلا سندھ اسمبلی کے ارکان کی تعداد25 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے،شہلارضا نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے ،کورونا سے متاثرہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی تعداد25 ہو گئی ہے ۔
واضح رہے کہ شہلا رضا نے پہلے بھی ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا تھا،دوبارہ ٹیسٹ کرانے پر مثبت آگیا۔
Comments
0 comment