ٹائیگر شروف کی فلم ’منا مائیکل‘ 21جولائی کو ریلیز ہوگی
ٹائیگر شروف کی فلم ’منا مائیکل‘ 21جولائی کو ریلیز ہوگی
معروف آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں جو آج بھی ان کے گانے اور رقص کے منفرد انداز کو اپناتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

Tiger Sheroff Ki Film Munna Micheal 21 July Ko Release Hogee

ایسے ہی ایک مداح کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی نئی بالی ووڈ فلم ’منا مائیکل‘ جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے، جس کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

صابر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال 21جولائی کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی، جس میں ٹائیگر شروف اور نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں نیدہی اگروال، ثناء سعید، ویون شاہ، انئیکا سوتی، پراب کوہلی اور تنیشا مکرجی سمیت کئی مزید اداکار بھی شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی مائیکل جیکسن کے ایک ایسے مداح کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے پسندیدہ گلوکار کا روپ دھارے گلیوں سڑکوں پر ناچتے گاتے پیسے کماکر اپنا پیٹ پالتا ہے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 21جولائی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations