2,037
views
views
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ہر سو پھولوں سے رنگے دلچسپ نظاروں نے شہر بے مثال کے حسن میں نئے رنگ بکھیر دئیے۔
بلدیہ ریاض کے زیر اہتمام المقالہ کے علاقے میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک وسیع میدان کو لاکھوں پھولوں سے سجایا گیا ۔ہر سو پھیلے رنگ برنگے پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر تے نظر آئے وہاں فضا میں ان کی مہکتی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ۔
نمائش میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھی پھولوں کے اسٹال لگائے گئے تھے ۔انتظامیہ کے مطابق پھولوں سے سجے اس فیسٹیول کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کر رہے ہیں اور یہ نظارہ اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے 30مارچ سے شروع ہونے والا یہ فیسٹیول 8اپریل تک جاری رہے گا
Comments
0 comment