views

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو 24واں کرسٹل ایوارڈ بھارت میں بچوں اور خواتین کے لیے سماجی خدمات انجام دینے پر دیا گیا، ان کے ساتھ اس اعزاز سے آسٹریلین اداکارہ کیٹ بلانچیٹ اور برطانوی گلوکار سر ایلٹون جان کو بھی نوازا گیا۔
ورلڈ اکنامک فورم میں کنگ خان نے خوب انجوائے کیا اور آسٹریلین اداکارہ کے ساتھ سیلفی بھی لینے کا کہا جس پر سب قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔
آسٹریلین اداکارہ کیٹ بلانچیٹ اور برطانوی گلوکار سر ایلٹون جان کو بھی کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے—فوٹو/رائٹرز
شاہ رخ خان نے کرسٹل ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ورلڈ اکنامک فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دو بڑے ناموں کیٹ بلانچیٹ اور سر ایلٹون جان کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا‘۔
اس موقع پر شاہ رخ نے اپنی دادی، والدہ، اہلیہ اور صاحبزادی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شاہ رخ خان نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا—فوٹو/ اے پی
شاہ رخ خان نے کرسٹل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے قبل اپنی ایک ٹوئیٹ میں برفانی شہر ڈیووس کی ایک تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا مخصوص پوز دیا۔
تصویر کے کیپشن میں کنگ خان نے لکھا، ’سوئٹزرلینڈ آکر یہ نا کیا تو کیا کیا‘ ۔
انہوں نے مزید لکھا، ’ڈیووس میں رہنا پسند ہے، اب تیار ہوجاؤں کرسٹل ایوراڈ کی تقریب کے لیے‘۔
View image on Twitter
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے میر فاؤنڈیشن کے نام سے این جی او قائم کر رکھی ہے جو خواتین کے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف کام کرتی ہے اور ساتھ ہی ان کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ رخ خان بچوں کی صحت اور ان کی طبی امداد کے حوالے سے بھی خاصے سرگرم ہیں۔
Comments
0 comment