شاہ رخ رابطے کے لیے موبائل ایپ متعارف کرائیں گے
شاہ رخ رابطے کے لیے موبائل ایپ متعارف کرائیں گے
بولی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنے کیلئے اپلیکیشن متعارف کرائی تھی۔ اب اسٹار کے اچھے دوست شاہ رخ خان بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں۔

Shahrukh Khan Rabtae Keliye Mobile App Mutaruf Karwayien Gae

بولی وڈ کے بادشاہ ماہ اپریل کے اختتام پر اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دینگے۔شاہ رخ خان مداحوں سے براہ ارست رابطے میں رہنے کیلئے موبائل اپلیکشن متعارف کرائیں گے،جس کے ذریعے مداح اسٹار کی روزمرہ کی سرگرمیوں، فلموں کے پروجیکٹس سے آگاہ رہیں گے۔ اسٹار اور ان کے مداح بآسانی ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے۔

یہ اپلیکشن تیار ہوچکی ہے بس ٹیم اس کی فائن ٹیوننگ میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اسے استعمال کررہے ہیں اور صارف کےتجربے کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ فیڈ بیک دے رہے ہیں،اور اداکار اس کے خصوصی لانچ کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کریں گے،ممکنہ تاریخ 22 اپریل ہوسکتی ہے۔

سبسکرپشن اور اشتہارات کے ذریعے اپلیکشن کو آمدنی ہوگی اور مداح متعدد مقابلوں کے ذریعے انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations