1,705
views
views
پشاورتاکراچی ریلوے ٹریک اپ گریڈکرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 19 ایکسپریس ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینز نصب کی جائیں گی۔ فوٹو : فائل
لاہور: نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق سے نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور موجودہ کیش کلیکشن کے نظام کو مؤثر بنانے کا اعادہ کیا گیا نیشنل بینک کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے سیکرٹری ریلوے کو فریم ورک پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاورتاکراچی ریلوے ٹریک اپ گریڈکرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار
Comments
0 comment