ٹرمپ کااپنی ہی پارٹی کے ارکان کے خلاف اعلان جنگ
ٹرمپ کااپنی ہی پارٹی کے ارکان کے خلاف اعلان جنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے،اور امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں ان بااثر ری پبلکن کو ووٹ نہ دیں۔

Trump Ka Apni Hi Party Key Khilaf Ailane Jang

برطانوی اخبار کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہاکہ ری پبلکن پارٹی کے اندر بااثرگروپ کے خلاف لڑنا ہوگا۔یہ گروپ معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔

ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دو ہزار اٹھارہ کے کانگریس کے انتخابات میں ان ارکان کو ووٹ نہ دیکر ایوان سے باہر کریں۔امریکی صدر نے اعلان کیا تھاکہ صحت سے متعلق ان کے بل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ارکان کانگریس کو آئندہ انتخابات میں اپنی نشستیں چھوڑنا ہونگی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بھی دھمکی دی تھی کہ اوباما کیئر کے خلاف بل کے حق میں ووٹ نہ دینے والے ارکان کانگریس کو بھاری رقم چکانا ہوگی۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations