رنبیر کپور کی سابقہ اور موجودہ گرل فرینڈ کی ایک ساتھ پروگرام میں شرکت
رنبیر کپور کی سابقہ اور موجودہ گرل فرینڈ کی ایک ساتھ پروگرام میں شرکت
رنبیر کپور کی سابقہ اور حالیہ کے ساتھ کافی ود کرن سیزن 6 کا شاندارآغاز

—و 

ممبئی: بھارتی مقبول ٹی وی شو کافی ود کرن کے سیزن 6 کا آغاز بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون اور موجودہ گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوچکا ہے۔

شو کی میزبانی ہمیشہ کی طرح نامور ہدایت کار کرن جوہر کر رہے ہیں جنہوں نے نئے سیزن کے آغاز میں ہی بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو ایک ساتھ مدعو کیا۔

شو کے دوارن لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس پر پرستاروں کا کہنا ہے کہ دونوں کے ساتھ رنبیر کپور کو بھی مدعو کرنا چاہیے تھا۔

کرن جوہر نے گزشتہ ماہ ہی سب کو ٹوئٹر پر آگاہ کردیا تھا کہ دپیکا اور عالیہ سے نئے سیزن کو خوش آمدید کہا جائے گا اور  کافی کا پہلا کپ لڑکیوں کی طاقت کے بارے میں ہوگا۔   

View image on Twitter

تاہم اب شو کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔

شو کی پہلی قسط اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ دونوں کا تعلق رنبیر کپور سے ہے، دپیکا ان کی سابقہ جب کہ عالیہ بھٹ ان کی موجودہ گرل فرینڈ ہیں اور پہلی بار ایک ساتھ دونوں سے ذاتی گفتگو کی گئی ہے۔

کرن جوہر نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شو کی تصاویر بھی شیئر کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations