رواں سال پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ جاری کرنے کی سہولت شروع
رواں سال پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ جاری کرنے کی سہولت شروع
رواں سال پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ جاری کرنے کی سہولت شروع

رواں سال پاکستانی عازمین حج کو ای ویزہ جاری کرنے کی سہولت شروع

ریاض اس بار پاکستانیوں کے حج کے لیے بڑی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان کی مذہبی امور کی وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال مکّہ جانے والے حجاج کو ای ویزا کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال تقریباً 107,526 پاکستانی حکومتی کوٹہ پر حج ادا کریں گے جبکہ 76,000سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ ٹوورز اور حج آپریٹرز کے تحت حج کیلئے روانہ ہوں گے۔

پاکستان سے سعوی عرب جانے والی حج پروازیں جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔رواں سال حجاج مذہبی امور کی ویب سائٹ سے ویزاکی درخواست ڈاؤ ن لوڈ کرسکیں گے اورضرورت پڑنے پر اپنے واٹس ایپ پر ویزا بھی موصول کر سکیں گے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق سعودی ڈائریکٹر جنرل آف پاسپورٹس (جوازات) کی سربراہی میں 14 رکنی وفدکا دورہ پاکستان 31 مارچ کو متوقع ہے یہ وفد پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں کا دورہ کر کے حجاج کے لیے امیگریشن کی سہولیات کا جائزہ لے گا۔

۔سعودی وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے تمام ہوائی اڈوں کا دورہ کرے گا۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس سال فروری میں دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کو ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پراجیکٹ میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اس پراجیکٹ کا مقصد تمام مسلمان ممالک سے عازمین حج کو سہولیات مہیا کرنا ہیں۔اس شاندار پراجیکٹ کے تحت پاکستان سے جانے والے عازمین تمام بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں سے امیگریشن کلیئرنس کرا سکیں گے۔ ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔ 

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations