رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا امکان
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا امکان
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جب کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے

مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں بعد نماز عصر ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے، چاند کی رویت سے متعلق شاہدین فون کے ذریعے زونل کمیٹیوں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations