views
پر انوکھا احتجاج۔۔

تنخواہیں نہ بڑھانے پر لاہور میں ریلوے ملازمین نے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے تیز گام ایکسپریس کا انجن بھی روک لیا۔وفاقی بجٹ میں تنخواہیں نہ بڑھانے کے خلاف ریلوے ملازمین نے مظاہرہ کیا، شیڈ انجن میں کئے گئے احتجاج کے دوران تیز گام ایکسپریس کے انجن کو بھی روکا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ قاتل بجٹ کسی صورت منظور نہیں، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے مگر تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، غریب مزدور پہلے ہی پس رہے ہیں اب بھی انہیں کچھ نہیں ملا۔
دوسری جانب بجٹ دستاویزات کے مطابق صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے صفر فیصد کسٹم ڈیوٹی والی اشیاءپر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔ 40 مختلف صنعتی خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی۔ 90 مختلف صنعتی اشیاءکی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11 فیصد سے کم کر کے 3 اور صفر فیصد کر دی گئی۔
ہاٹ رولڈ کوائلز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ساڑھے 12 فیصد سے کم کر کے 6 جبکہ مختلف سٹیل مصنوعات کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ساڑھے 17 فیصد سے کم کر کے 11 فی صد کر دی گئی۔ سمگلڈ ہونے والی اشیاءکی قانونی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی۔
بجٹ دستاویزات میں کووڈ 19 سے متعلق 61 مصنوعات پر سے ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ خوردونی تیل کی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ریٹیلز کے لیے خریداری کے وقت قومی شناختی کارڈ کی شرط 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک ریٹیلز پر سے سیلز ٹیکس 14 فیصد سے کم کر کے 12 فی صد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ود ہولڈنگ سٹیٹمنٹ ماہانہ جمع کرانے کے بجائے سہ ماہی جمع کرانی کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں سگریٹ اور سگار پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیا گیا۔ بلڈرز کو ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تاکہ عوام کو سستے گھر میسر ہوسکے۔
Comments
0 comment