views

ذرائع کے مطابق میچ کے دوران گراؤنڈ کو سیاسی اکھاڑا بنانے اور شائقین کو سیاسی نعروں سے باز رکھنے کے لیے حکام نے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو میچز کے دوران سیاسی بینرز اور غیر متعلقہ پلے کارڈز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سیاسی نعرے لگانے پر ایسے افراد کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے سمیت انہیں جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی شعبدہ بازوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور میدان سے باہر بھی گروہوں کی شکل میں نعرے لگانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی کرکٹ میچز کے دوران شائقین کو سیاسی نعرے لگاتے اور سیاسی پرچم تھامے دیکھا گیا ہے جس سے بدنظمی کا خدشہ ہے۔
پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی۔
متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
Comments
0 comment