views

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اکتوبر 2018ء) سابق وفاقی
وزیرداخلہچوہدری
نثار علی خاننے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں، حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کرے، حالات کاتدارک نہ کیا گیا توملک عدم استحکام کی جانب بڑھے گا۔انہوں نے آج ملک کی موجودہ پیچیدہ اور ہنگامہ آرائی والی صورتحال پرجاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں۔
ملک شدید سیاسی محاذ آرائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔اپوزیشن کوچاہیے کہ حکومت کو تھوڑا وقت دے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا دوسرا نام بن گئی ہے۔ سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم جبکہ ہر طرف جنگ وجدل کا سماں ہے۔
چوہدری نثارنے کہا کہ حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کرے۔
تدارک نہ کیا گیا توملک عدم استحکام کی جانب بڑھے گا۔
واضح رہے چوہدری نثارنے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام
انتخابات2018ء میں حصہ لیا تھا۔
چوہدری نثارنے عام
انتخابات2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں
قومی اسمبلیجبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار کو
قومی اسمبلیکی دو نشستوں
این اے 59اور این اے 63 سے اور
صوبائی اسمبلیکی ایک نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا۔
جبکہ
صوبائی اسمبلیکی نشست پی پی 10 سے
چوہدری نثارکامیاب قرار پائے۔ تاہم انہوں نے تاحال
پنجاب اسمبلیمیں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چوہدری نثارعملی سیاست میں حصہ لینے اور
پنجاب اسمبلیکے رکن کی حیثیت سے حلف اُٹھانے اور ملکی سیاست میں کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔
Comments
0 comment