سعودی عرب میں ملازمین کےلیےاچھی خبر
سعودی عرب میں ملازمین کےلیےاچھی خبر
جدہ: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے سرکاری ملازمین اور فوجی حکام کو ملنے والے بونس اور خصوصی الاؤنس دوبارہ بحال کر دیئے ہیں جو گذشتہ برس کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت کم کر دئیے گئے تھے۔

saudia arab

حکومت نے تیل سے ہونے والی آمدن میں کمی کے پیش نظر گذشتہ برس ستمبر میں حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری برتنے کے لیے سرکاری ملازمین کو ملنے والے خصوصی مالی مراعات کو روک دیا تھا۔ شاہ سلمان نے سول سروس سے متعلق اپنے وزیر کو بھی برطرف کر دیا ہے اور اختیارات کے بے جا استعمال کے معاملے میں ان کے خلاف تفتیش کا حکم دیا گیا ۔نئے حکم نامے کے تحت شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد کو امریکا میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے شہزادہ خالد نے امریکا میں رہتے ہوئے جنگی طیارےکےپائلٹ کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ شام میں نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف ہونے والی کارروائی کے تحت فضائی حملوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ شاہ سلمان نے حکم دیا کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں ہونے والی فوجی کارروائی میں حصہ لینے والے جو فوجی محاذ جنگ پر تعینات ہیں، انھیں دو ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے۔

نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ گذشتہ برس وزراءاور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے کی گئی تھی۔ ایجنسی/ سماء

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations