views
سعودی ولی عہد سے پاکستانی تارکین سے متعلق کہا تو انہوں نے کہا مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے، عمران خان۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب انہوں نے سعودی شہزادے سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے اپنے لوگ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا شہزادہ محمد بن سلمان نے میری بات کے جواب میں کہا کہ 'مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے'۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کے بعد پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔
Comments
0 comment