views

سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، عام شہری مسجد میں پھر سے نماز ادا کرسکیں گے، کورونا وبا کے باعث مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویﷺ کو اتوار31 مئی سے شاہی منظوری پر کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھول دی جائے گی. اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment