سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج ہوگا
آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنالے گی اور شکست خوردہ ٹیم کو پاکستان کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔


ڈرہم: کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنا اہم ترین گروپ میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔

ڈرہم کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہوگی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations