سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کیلئے برطانیہ میں 'پوائنٹ آف لائٹ' ایوارڈ
سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہونیوالے طالبعلم کیلئے برطانیہ میں 'پوائنٹ آف لائٹ' ایوارڈ
لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کی علم دوستی اور انتہا پسندی کے خلاف گراں قدر کاوشوں کے باعث انہیں 'پوائنٹ آف لائٹ' ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


احمد نواز 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے—۔فوٹو/ بشکریہ احمد نواز ٹوئٹر

واضح رہے کہ احمد نواز 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے، اس سانحے میں 150 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم طالب علموں کی تھی۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیر تعلیم احمد نواز نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کیا۔

View image on Twitter

18 سالہ احمد نواز نے اپنی ٹوئیٹ میں وزیراعظم آفس 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے خط کا عکس بھی پوسٹ کیا، جس میں انہیں 'پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ' دینے کا اعلان کیا گیا۔

خط کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد حملے سے بچ جانے والے احمد کو طالبان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی ملیں، لیکن پھر بھی ان کے عزم میں کوئی کمی نہ آئی اور وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پورے امریکا میں اسکولوں کے دورے کرکے اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس احمد نواز نے بین الاقوامی جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) امتحانات میں 6 اے پلس اور 2 ایز لے کر منفرد اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations