1,114
views
views
ذرائع کےمطابق سانحہ ساہیوال کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے مقامی مجسٹریٹ اور جے آئی ٹی ارکان صبح 10 بجے جیل پہنچے جہاں انہوں نے مدعی مقدمہ جلیل اور کیس کے گواہان کا انتظار کیا تاہم مدعی اور گواہان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
لاہور: سانحہ ساہیوال کے مدعی مقدمہ مقتول جلیل نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا جس کے باعث واقعے کے ملزمان کی شناخت پریڈ آج بھی نہ ہوسکی۔
جیونیوز کے مطابق مدعی مقدمہ مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ہم جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
جلیل نے مؤقف اپنایا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ میں اپنی سفارشات پیش کردی ہیں اور اپنی سفارشات میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ بھی کیا ہے لہٰذا ہم جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد کمیشن میں پیش ہوں گے۔
مدعی اور گواہان کی عدم پیشی پر سول جج نے ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے کل کی تاریخ مقرر کردی۔
Comments
0 comment