سانحہ ساہیوال پرعوام کا غم وغصہ جائز، ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی،وزیراعظم
سانحہ ساہیوال پرعوام کا غم وغصہ جائز، ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی،وزیراعظم
اسلام آباد: سانحہ ساہیوال پر عوام کے غم و غصے کو جائز قرار دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 'سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ بالکل جائز ہے'۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 'میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا'۔

Imran Khan✔@ImranKhanPTI


The grief & anger of the ppl of Pak on Sahiwal incident is understandable & justified. I assure the nation that when I return from Qatar not only will the guilty be given exemplary punishment but I will review the entire structure of Punjab police & start process of reforming it.



واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سے قطر کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، تاہم وزیراعظم کے اس دورے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عمران خان یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں، جب دو روز قبل یعنی 19 جنوری کی سہہ پہر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایکمشکوک مقابلے کے دوران گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی 13 سالہ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے بھی زخمی ہوئے جبکہ 3 مبینہ دہشت گردوں کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیئے گئے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا گیا، تاہم بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔

میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیا، دوسری جانب واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations